contentID 1
68874567

contentType 1
ARTICLE

title
G7 kommentiert Operation gegen Iran nicht

shortTitle
G7 kommentiert Operation gegen Iran nicht

date
2024-04-19

time
15:35

category
Welt

URL
https://www.dw.com/de/g7-kommentiert-operation-gegen-iran-nicht/a-68874567?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter

shortTeaser
Nach dem Schlag gegen Iran fordert die G7 Deeskalation von beiden Seiten.

teaser
Die G7-Außenminister fordern Deeskalation im Nahen Osten, äußern sich aber nicht zu nächtlichen Operationen gegen den Iran. Eine Ausweitung der Konflikte soll vermieden werden. Nur wie?

imageURL
https://static.dw.com/image/68866256_304.jpg

imageWidth
940

imageHeight
529

imageDesc
Die G7-Außenminister auf Capri (19.04.2024)

imageSource
Alessandro di Meo/EPA

linkURL-1
https://www.dw.com/de/iran-meldet-explosionen-bei-isfahan/a-68865475?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter

linkText-1
Iran meldet Explosionen bei Isfahan

linkDesc-1
Israel hat nach übereinstimmenden US-Medienberichten den Iran angegriffen. Iranische Staatsmedien weisen Berichte über Raketenangriffe zurück, melden aber drei Explosionen in der Nähe einer Armeebasis in Isfahan.

linkURL-2
https://www.dw.com/de/kann-sich-der-iran-einen-krieg-wirtschaftlich-leisten/a-68860304?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter

linkText-2
Kann sich der Iran einen Krieg wirtschaftlich leisten?

linkDesc-2
Der Iran leidet seit Jahren unter hoher Inflation, Währungsverfall und internationalen Sanktionen. Neue westliche Maßnahmen und ein längerer militärischer Konflikt könnten das Land vor massive Herausforderungen stellen.

linkURL-3
https://www.dw.com/de/iran-dementiert-angriff-aus-dem-ausland/a-68868711?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter

linkText-3
Iran dementiert Angriff aus dem Ausland

linkDesc-3
US-Medien berichten von einem israelischen Vergeltungsschlag im Iran. Allerdings dementieren das die iranischen Behörden und Medien. Es hieß nur, die Luftabwehr habe drei Minidrohnen abgeschossen.

linkURL-4
https://www.dw.com/de/weltweite-kritik-nach-angriff-des-irans-auf-israel/a-68814302?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter

linkText-4
Weltweite Kritik nach Angriff des Irans auf Israel

linkDesc-4
Der Iran hat seine Drohung wahrgemacht und erstmals Israel direkt mit Drohnen und Raketen angegriffen. International werden die iranischen Attacken scharf verurteilt.

linkURL-5
https://www.dw.com/de/drohende-eskalation-mit-dem-iran-wie-stark-ist-israel/a-68849416?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter

linkText-5
Drohende Eskalation mit dem Iran: Wie stark ist Israel?

linkDesc-5
Israel hat Reaktionen auf den Drohnen- und Raketenangriff des Iran angekündigt und möglicherweise begonnen. Das könnte zu einer Verschärfung der Auseinandersetzungen führen. Wie gut ist Israel darauf vorbereitet?




contentID 2
63014348

contentType 2
WORLD_NEWS

title
جرمن حکومت نے عوام کے لیے 65 ارب یورو کے ریلیف پیکج پر اتفاق کرلیا

date
2022-09-04

time
09:23

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014348

fullText
جرمنی کی سہ جماعتی مخلوط حکومت نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے 65 ارب یورو سے زائد کے پیکج پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس اقدام میں لاکھوں پنشنر افراد کے لیے ایک مرتبہ تین سو یورو اور طلبہ کے لیے ایک مرتبہ اضافی دو سو یورو کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ مراعات حاصل کرنے والے افراد کے لیے ہیٹنگ کے اخراجات کی ادائیگی شامل ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولس نے برلن میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں بڑھتی مہنگائی کے دوران شہریوں اور کاروباری طبقے کو بروقت اور مؤثر ریلیف دینا ضروری ہے۔ برلن حکومت نے اس سے قبل 30 ارب یورو کے دو ریلیف پیکجز کا اعلان کرچکی ہے۔ شولس کے بقول یہ اب تک کا سب سے بڑا ریلیف پیکج ہے۔




contentID 3
63014349

contentType 3
WORLD_NEWS

title
چین کے اعلیٰ عہدیدار روس کا دورہ کریں گے

date
2022-09-04

time
08:39

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014349

fullText
چین کے اعلیٰ عہدیدار لی زانشو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کرنے کے لیے روس کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے وہ روس کا دورہ کرنے والے چین کے سینئر ترین عہدیدار ہوں گے۔ چینی نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق زانشو روسی شہر ولودیووسٹوک میں پیر سے شروع ہونے والے چار روزہ اجلاس میں شرکت کے بعد منگولیا، نیپال اور جنوبی کوریا کا بھی دورہ کریں گے۔ لی زانشو نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے تیسرے بڑے عہدے پر فائز ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن رواں برس فروری میں ’لامحدود‘ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کرچکے ہیں۔




contentID 4
63014350

contentType 4
WORLD_NEWS

title
ایردوآن کی یونان پر فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزیاں کرنے پر تنقید

date
2022-09-04

time
05:17

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014350

fullText
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بحیرہ ایجیئن میں یونان کی جانب سے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک جلسے سے خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایتھنز نے ترک جنگی طیاروں کو ہراساں کرنا جاری رکھا تو اسے ’بھاری قیمت‘ ادا کرنا پڑے گی۔ ترکی یونان پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ جزیرہ کریٹ میں ترک جیٹ طیاروں کے ریڈار سسٹم کو بند کرنے کے لیے روسی ساختہ S-300 سسٹم کا استعمال کر رہا ہے۔ تاہم یونان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی جاتی ہے اور وہ انقرہ پر فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتا ہے۔ نیٹو کے ان دونوں رکن ممالک کے درمیان سمندری اور فضائی حدود کے تنازعات بہت پرانے ہیں اور گزشتہ پانچ دہائیوں میں یہ کشیدگی دونوں کو تین مرتبہ جنگ کے دہانے پر لے جا چکی ہے۔




contentID 5
63014351

contentType 5
WORLD_NEWS

title
یوکرین کی جرمنی کو جوہری توانائی فراہم کرنے کی پیشکش

date
2022-09-04

time
05:18

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014351

fullText
یوکرین نے جرمنی کو اضافی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یوکرینی وزیر اعظم ڈینیس شمیہال کا کہنا ہے کہ کییف حکومت چاہتی ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی روسی توانائی پر اپنا انحصار ختم کرے۔ شمیہال نے مزید کہا کہ ایسا معاہدہ دونوں فریقوں کے لیے بہت اچھا ہوگا۔ یوکرینی وزیر اعظم اور جرمن چانسلر اولاف شولس آج جرمن دارالحکومت برلن میں اس معاملے پر مزید بات چیت کریں گے۔ یوکرین پہلے ہی مالدووا، رومینیا، سلوواکیہ اور پولینڈ کو بجلی برآمد کرتا ہے۔ یوکرین میں چودہ گیگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے چار جوہری پاور پلانٹ فعال ہیں۔ روسی حملوں کے بعد ملک میں بجلی کی کھپت میں واضح کمی آئی ہے۔




contentID 6
63014352

contentType 6
WORLD_NEWS

title
بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

date
2022-09-04

time
08:37

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014352

fullText
بھارت کے مشرقی حصے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم ازکم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اموات ریاست بہار میں بدھ سے جمعہ کے دوران ہونے والی شدید مون سون بارشوں کے دوران بجلی گرنے سے پیش آئیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد کسانوں اور مزدوروں کی ہے۔ صوبائی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے متاثرہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور انہیں معاوضہ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ بھارتی محمکمہ موسمیات کے مطابق اسی ریاست کے بعض علاقوں میں کل پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔




contentID 7
63014353

contentType 7
WORLD_NEWS

title
پراگ میں ہزاروں مظاہرین کا حکومت خلاف احتجاج

date
2022-09-04

time
05:16

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014353

fullText
چیک ریپبلک میں بائیں بازو اور انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین نے حکومت مخالف ریلی نکالی ہے۔ ہفتہ کے روز دارالحکومت پراگ کے مرکزی علاقے میں مظاہرین نے توانائی کے بحران اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے سبب وزیر اعظم پیٹر فیالا کی حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت ایک روز قبل ہی مہنگائی میں غیر معمولی اضافے پر اپوزیشن کے غصے کے باوجود عدم اعتماد سے بچ گئی۔ احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے والے گروہوں میں عوامیت پسند اور مہاجرین مخالف فریڈم اینڈ ڈائریکٹ ڈیموکریسی پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی شامل تھیں۔ مظاہرین نے حکومتی وزراء پر یوکرین کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پراگ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ چیک ریپبلک اب تک تقریباﹰ چار لاکھ یوکرینی مہاجرین کو پناہ فراہم کر چکا ہے اور وہ کییف کو عسکری اور انسانی امداد بھی مہیا کر رہا ہے۔




contentID 8
63014354

contentType 8
WORLD_NEWS

title
مشفیق الرحیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

date
2022-09-04

time
09:11

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014354

fullText
بنگلادیش کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئیٹ میں مزید بتایا کہ وہ بنگلادیش کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ تین روز قبل ہی بنگلادیش کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں افغانستان اور سری لنکا سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ 35 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے 102 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1500 رنز اسکور کیے اور 23 میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی تھی۔




contentID 9
63014355

contentType 9
WORLD_NEWS

title
جرمنی یوکرین میں بے گھر افراد کے لیے دو سو ملین یورو کی امداد دے گا، جرمن وزیر

date
2022-09-04

time
05:20

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014355

fullText
جرمنی کی وزیر برائے ترقی سوینیا شُلسے نے کہا ہے کہ برلن حکومت کییف کو روسی حملوں کے نتیجے میں ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے اضافی دو سو ملین یورو کی امداد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس رقم کا مقصد یوکرین میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ ان کے لیے بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارے برائے مہاجرت آئی او ایم کے اعداد و شمار کے مطابق تئیس اگست تک یوکرین میں تقریباﹰ ستر لاکھ افراد داخلی سطح پر بے گھر ہوچکے ہیں۔




contentID 10
63014356

contentType 10
WORLD_NEWS

title
صومالیہ میں خوراک کی امداد لے جانے والے قافلے پر حملہ، کم از کم بیس افراد ہلاک

date
2022-09-04

time
05:18

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014356

fullText
صومالیہ میں حکام نے دہشت گرد تنظیم الشباب کے باغیوں کو رات کے وقت کیے گئے حملے میں بیس شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ شہری ایک ایسے قافلے میں شامل تھے جو ملک کے وسطی علاقے ہیران میں خوراک کا امدادی سامان پہنچانے جارہا تھا۔ مہاس کے قریب سامان سے بھرے چار ٹرکوں اور تین منی بسوں کو آگ لگادی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ صومالیہ کے حکام اور افریقی یونین کے امن دستے بھی اس قافلے کے ساتھ موجود تھے۔ الشباب گروپ ایک دہائی سے زائد عرصے سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ وہ ملک میں سخت گیر اسلامی قوانین کے تحت حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں۔




contentID 11
63014357

contentType 11
WORLD_NEWS

title
ناسا کے آرٹیمس راکٹ کی لانچنگ کی دوسری کوشش مؤخر

date
2022-09-04

time
05:17

URL
https://www.dw.com/s-9077?maca=de-newsletter_de_Nachrichten-2013-html-newsletter#63014357

fullText
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنے نئے آرٹیمس راکٹ کو لانچ کرنے کی دوسری کوشش بھی مؤخر کردی۔ اس مرتبہ لانچنگ میں تاخیر کی وجہ راکٹ سے ہائیڈروجن لیکج بتائی گئی ہے۔ آرٹیمس راکٹ کی لانچنگ سے قبل تکنیکی مسئلہ ایک ہی ہفتے میں دوسری مرتبہ سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز لانچ کو اس وقت مؤخر کیا گیا جب کنٹرولرز تیس منزلہ خلائی جہاز میں ایک اور جگہ سے لیکیج کو روکنے میں ناکام رہے۔ امکان ہے کہ راکٹ کو لانچ کرنے کی تیسری کوشش پیر یا منگل کو کی جائے گی۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔